Official Web

شی جن پھنگ کا جشن بہارکی آمد سے قبل صوبہ گوئی چوکا دورہ

جشن بہار کی آمد سے قبل عام شہریوں اور اہل کاروں سے ملاقات کرنا چینی صدر شی جن پھنگ کی ہر سال کی ایک اہم سرگرمی ہے۔ تین فروری کو انہوں نے صوبہ گوئی چو  میں واقع چھیان شی کاؤنٹی کے ہوا وؤ میاؤ قومیتی گاوں کا دورہ کیا۔ 
موجودہ دورے کا مقصد وہاں کے ماحولیاتی تحفظ کی صورتحال کا جائزہ لینا ہے۔ماحولیات اور ترقی  کو مربوط  کرنا شی جن پھنگ کا صوبہ گیوئی چو کیلئے پیش کردہ واضح  تصور ہے۔ دو ہزار پندرہ میں صوبہ گیوئی چو کے دورے کے دوران شی جن پھنگ نے امید ظاہر کی کہ صوبہ گیوئی چو ترقی اور ماحولیات کے بنیادی کام کو اچھی طرح انجام دے گا، اور ترقی کی ایک نئی راہ اپنائے گا جو چین کے مشرقی علاقے اور مغربی علاقے کے دیگر صوبوں سے مختلف ہے۔ دو سال بعد  چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے دوران ، شی جن پھنگ نے ایک بار پھر زور دیتے ہوئےکہا کہ  ترقی اور ماحولیات کی دو بنیادی منزلیں برقرار رکھنی چاہئیں ، اور گیوئی چو میں ایک رنگا رنگ نیا مستقبل تعمیر کرنا ہوگا جہاں عوام دولت مند اور ماحول خوبصورت ہوگا۔
 گزشتہ سال تئیس نومبر کومسلسل کوششوں کے نتیجے میں صوبہ گیوئی چو  میں رہ جانے والی  9 غریب کاؤنٹیوں سے بھی غربت کا  خاتمہ کیا گیا۔اس وقت تک ملک بھر میں سب سے زیادہ غریب آبادی رکھنے والے صوبے گیوئی چو میں تمام 66 غریب کاؤنٹیوں سے غربت کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے ۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے ،صوبہ گیوئی چو نے بانوے لاکھ تیس ہزار افراد کو غربت سے نکالا  ہے ۔
موجودہ دورے میں غربت کے خاتمے کے نتائج کو مستحکم کرنا صدر شی جن پھنگ کی  توجہ کا مرکز ہے۔اس بارے میں انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دیہی ترقی کی ایک شاندار تصویر بنانے  کے لئے سخت محنت کرنی چاہئے اور مشترکہ خوشحالی کے مقصد کی طرف مستقل طور پر آگے بڑھنا چاہئے۔