Official Web

پاکستان جنوبی افریقا ٹی ٹوئنٹی سیریز؛ سکیورٹی انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی

لاہور: ) (سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ مہمان ٹیم کمرشل فلائٹ سے کل صبح دس بجے علامہ اقبال ائرپورٹ پہنچے گی، جس کے بعد اس کو مال روڈ پر واقع ہوٹل میں پہنچایا جائے گا، جن کوویڈ ٹیسٹنگ کا مرحلہ بھی ہوگا۔ سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں اعلی سکیورٹی حکام اور پی سی بی عہدیداروں نے شرکت کی۔ یہ اجلاس کئی دنوں سے چل رہے تھے تاہم منگل کو تمام معاملات کو فائنل کرلیا گیا ہے۔ٹیموں کوکوویڈ پروٹوکولز اورسخت سکیورٹی میں ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم ٹریننگ اور میچز کے لیے لایا لیجایا جائے گا۔ پلان کے مطابق پانچ فروری سے پاکستان اورجنوبی افریقہ کے کھلاڑی مختلف اوقات میں ٹریننگ کرسکیں گے، چار فروری سے قذافی اسٹیڈیم کے ارد گرد موجود ریسٹورنٹ اور دکانوں کو بند کردیاجائیگا، ۔پاکستانی کھلاڑی بھی کل سے بائیو ببل کا حصہ بن جائیں گے۔
ابوظہبی ٹی ٹین لیگ کھیلنے والے آصف علی کو ان کی ٹیم نے ریلیز کردیاگیا ہے، وہ بھی کل لاہورپہنچ رہے ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان گیارہ فروری کو پہلا تی ٹوئنٹی میچ ہوگا، تیرہ اور چودہ فروری کو باقی میچز طے ہیں۔