Official Web

عمران خان کا مشروط استعفیٰ بے معنی ہے: یوسف رضا گیلانی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا مشروط استعفیٰ بے معنی ہے۔کرپشن اور دولت لوٹنے کا فیصلہ عدالتوں کو کرنا ہے۔کراچی میں وفاقی انسداد بد عنوانی عدالت میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئییوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا مشروط استعفیٰ بے معنی ہے، کرپشن اور دولت لوٹنے کا فیصلہ عدالتوں کو کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن سے قبل قانونی ماہرین کی رائے پر استعفے نہیں دیئے، ہم سمجھتے تھے کہ استعفوں سے سینیٹ الیکشن رک جائے گا۔سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے قانونی ماہرین نے رائے دی ہے کہ استعفوں کے باوجود سینٹ الیکشن ہو گا ۔ قانونی ماہرین کی رائے کی روشنی میں سینیٹ اور ضمنی انتخابات میں حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف ایک ہی الزام پر 26 مقدمات بنا دیئے گئے ہیں، وعدہ معاف گواہوں کو جیل میں ہونا چاہیئے لیکن وہ باہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی میزبانی میں کشمیر پر اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا جلسہ ہو گا۔ انہون نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہی اجلاس میں اہم فیصلے ہوں گے، اتحاد میں 11 جماعتیں ہیں، سب کا موقف سنا جاتا ہے