Official Web

چین کا مستحق ممالک کو ویکسین کی ایک کروڑ خوراکیں فراہم کرنے کا اعلان

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے تین  تاریخ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ چین ویکسینتعاون کے عالمی منصوبے   " کووایکسمیں شریک ہےاور عالمی ادارہ صحت کے ساتھ  بھرپور رابطہ برقرار رکھاگیاہے تاکہ  ویکسین  کو عالمی سطح پر عوامی مصنوعاتبنانےاور ترقی  پزیر  ممالک میں قابل رسا ئی اور کم قیمتویکسین کی فراہمی کے لیے مل کر کام کیا جائے۔ 
وانگ وین بین نے کہا کہ  عالمی ادارہ صحت کیدرخواست کی روشنی میں چین نے خاص طور پر ترقی پزیرممالک کی فوری ضروریات کے لئے  " کووایکس "   کےتحت ویکسین کی  ایک کروڑ خوراکیں فراہم کرنے کا فیصلہکیا  ہے ۔ یہ چین کی جانب سے ویکسین کی منصفانہ تقسیمکو فروغ دینے  ، انسداد وبا سے متعلق بین الاقوامی تعاونکو آگے بڑھانے ، اور انسانی صحت  کے ہم نصیب معاشرے کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اٹھایاجانے والا  ایک اور اہم اقدام ہے۔
ترجمان نے اس امید کا اظہار کیا کہ بین الاقوامی برادری میں وسائل کے حامل تمام ممالک  مذکورہ منصوبے کی حمایت کے لیے  سرگرم طور پر شریک ہوںگے۔