Official Web

وزیراعظم کی یونیورسل ہیلتھ کوریج پر خیبرپختونخوا حکومت کو مبارکباد

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے یونیورسل ہیلتھ کوریج پر خیبرپختونخوا حکومت کو مبارکباد دی ہے – اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے تمام شہریوں کیلئے یونیورسل ہیلتھ کوریج پر مبارکباد پیش کرتا ہوں – خیبرپختونخوا کے 4 کروڑ شہریوں کو ہیلتھ انشورنس کی سہولت دی گئی ہی، ہر خاندان خیبرپختونخوا کے 400 ہسپتالوں میں 10 لاکھ روپے تک کا علاج کرا سکے گا –