Official Web

پی ڈی ایم کابلامقصداحتجاج دم توڑچکا ہے , عثمان بزدار

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کابلامقصداحتجاج دم توڑچکا ہے ،اپوزیشن کے پاس ماسوائے شرمندگی کے کچھ نہیں بچا،جھوٹ اورمنفی سیاست زیادہ دیرنہیں چلتی – اتوار کو اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کاغیرفطری اتحاداپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے ،ان عناصرنے قومی مفادات کویکسرفراموش کیا،ملک کی ترقی کے سفرمیں رخنہ ڈالنے والوں کوعوام مستردکرچکی،اپوزیشن جماعتوں نے ہرموقع پرترقی کے سفرکوروکنے کی کوشش کی،مشکل حالات کے باوجودآگے بڑھ رہے اوربڑھتے رہیں گے