Official Web

چین- فرانس اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا انعقاد

انتیس تاریخ کو چین-فرانس اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا انعقاد ہوا۔چین کے ریاستی کونسلر اور وزیرخارجہ وانگ ای اور فرانسیسی صدر کے مشیر برائے امور خارجہ بونا نے مشترکہ طور پر اس مذاکرے کی صدارت کی۔

وانگ ای نے کہا کہ چین اور فرانس کو ہمیشہ  اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے باہمی احترام کی سیاسی پالیسی پر عمل پیرا رہناہوگا، ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کویقینی بنانا ہوگا، اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مستحکم کرنا ہوگا اور باہمی تعلقات کے استحکام کے فروغ کے لئے کوشاں رہنا ہوگا۔ وانگ ای نے مزید کہا کہ گزشتہ سال چین اور فرانس نے مل کر وبا پر قابو پایا۔ ان کا کہناتھا کہ دونوں ممالک کےسربراہان مملکت نے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے قریبی رابطے برقرار رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کو نئی توانائی ، ڈیجیٹل معیشت ، زرعی ٹیکنالوجی ، اور سبز ترقی کے شعبوں میں جدت پر مبنی  تعاون کو تقویت دینا چاہئے.

اس موقع پر بونا نے کہا کہ چین فرانس کا اہم اسٹریٹجک پارٹنر ہیں۔ فرانس دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی اعتماد اور تبادلے اور تعاون کی انتہائی تعریف کرتا ہے۔یورپی یونین اور چین کے تعلقات معیشت اور تجارت سے کہیں بڑھ کر اسٹریٹجک اہمیت کے حامل ہیں۔ یورپی یونین اور چین کے درمیان مضبوط تعلقات  فریقین کے مشترکہ مفادات میں ہیں۔ فرانس یورپ اور چین کے درمیان اعلیٰ سطحی تعاون کی حمایت کرتا ہے اور ای یو چین جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے چین کے ساتھ کام جاری رکھنے پر تیارہے۔ اس دوران ایرانی جوہری مسئلے پر بھی فریقین نے تبادلہ خیال کیا۔