Official Web

چینی نائب وزیر خارجہ کا چین۔امریکہ تعاون کے تحت آگے بڑھنے پر زور

اٹھائیس تاریخ کو چین کے نائب وزیر خارجہ لے یو چھینگ نے نئے عہد میں چین-امریکہ تعلقات کے موضوع پر ایک ورچوئل تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

لے یو چھینگ نے کہا کہ نئے سال کا آغاز ہو چکا ہے۔ چین-امریکہ تعلقات کو بھی گزشتہ برس پیچھے چھوڑتے ہوئے نئے دور کا استقبال کرنا چاہئے۔ امریکی صدر بائیڈن نے اپنے ابتدائی خطاب میں بار بار امریکی عوام سے اتحاد اور ہم آہنگی کی اپیل کی ، جو بہت متاثر کن ہے۔ چین- امریکہ تعلقات کے حوالے سے بھی یہی جذبہ اور رویہ درکار ہے۔

لے یو چھینگ نے پرزور الفاظ میں کہا کہ چین اور امریکہ کو دنیاکے اہم ممالک کی حیثیت سے ایک دوسرے سے مقابلہ بازی کی بجائے ایک دوسرے کے مفادات کو فروغ دینا چاہئے ،  طاقت کے موازنے کی بجائے ایک دوسرے کے لئے مثال قائم کرنی چاہئے۔

چینی نائب وزیر خارجہ کے مطابق  وقت کا تقاضا ہے کہ اپنی غلطیوں کی تصحیح کی جائے۔  دونوں ملکوں کو دو طرفہ تعلقات کی بہتری کےلیے ایک چھوٹا قدم اٹھانا چاہئیے۔  دنیا کی دو بڑی طاقتوں کی حیثیت سے چین اور امریکہ عالمی امن اور ترقی کے لئے خصوصی اور بڑی ذمہ دار یوں کے حامل ممالک ہیں۔ حقائق ثابت کرتے ہیں کہ چین اور امریکہ کے درمیان باہمی تعاون سے نمایاں کامیابیاں حاصل ہوسکتی ہیں، جس سے دونوں ممالک اور دنیا کو فائدہ پہنچے گا۔ اگر چین اور امریکہ باہمی تعاون پر عمل پیرا رہیں گے ، تو سب کچھ ممکن ہے