Official Web

چین اور پاکستان کا قانون ساز اداروں کے درمیان تعاون سے باہمی تعلقات اور روایتی دوستی کو مزید فروغ دینے کا عزم

چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین لی چان شواور پاکستان میں قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کے درمیان 27 تاریخ کو ورچوئل ملاقات ہوئی۔لی چان شو نے کہا کہ چین اورپاکستان ایک دوسرے کے چاروں موسموں کے تزویراتی شراکتدار ہیں۔ صدر شی جن پھنگ اور پاکستانی رہنماؤں کی مشترکہقیادت میں دونوں ممالک نے گہرے اسٹریٹجک روابط برقرار رکھےہیں اور چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے عملی تعاون کیبدولت ٹھوس ثمرات سامنے آئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہوبائی صورتحال کے تناظر میں فریقین نے ایک دوسرے کی بھرپورحمایت کی ہے۔ چین اور پاکستان کے مابین دوستی نے مضبوطجوش و جذبے کا مظاہرہ کیا ہے۔

لی چان شو نے مزید کہا کہ رواں برس چین اور پاکستان کے مابینسفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے ، اورچین۔ پاک تعلقات ایک نئے نقطہ آغاز پر کھڑے ہیں۔ دونوںفریقوں کو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اعلیٰ سطحی ، وسیع تراور گہرے تعاون کو آگے بڑھانا چاہیے۔ انہوں نے زور دیتےہوئے کہا کہ فریقین چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مشترکہ تعمیرسمیت چین۔پاک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے مل کرکام کریں، کثیرالجہتی تعاون کو فروغ دیں ، مشترکہ طور پر اقواممتحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کا تحفظ کریں ، کثیرالجہتیاور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کا دفاع کریں ، بینالاقوامی عدل و انصاف کا تحفظ کریں اور علاقائی امن و خوشحالیکو فروغ دیں۔انہوں نے قانون ساز اداروں کے مابین تبادلے کوچین۔ پاکستان تعلقات کا ایک اہم خاصہ قرار دیتے ہوئے اسےمزید فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا۔اسد قیصر نے اس موقع پر پاک۔چین دوستی کو بھرپور سراہتے ہوئے انسداد وبا میں پاکستان کیامداد پر چین کا شکریہ ادا کیا۔