Official Web

حکومت نے ملک کو بدنام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی , مریم نواز

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کو بدنام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ، براڈ شیٹ کو فراڈ شیٹ ہی کہوں گی ، جسٹس (ر) شیخ عظمت سعید عزت کے ساتھ (باقی صفحہ7بقیہ نمبر1) براڈشیٹ انکوائری سے الگ ہو جائیں توان کے لئے بہتر ہو گانہیں تو کچھ حقائق سامنے لانا پڑیں گے ،سب کوعلم ہے عظمت سعید نے کس کس کو کالز کیں ،نواز شریف کے خلاف جال بہت پرانا ہے اب اس میں بہت بڑے بڑے سوراخ ہو گئے ہیں ،بلاول بھٹو زرداری کی تحریک عدم اعتماد کی تجویز پی ڈی ایم اجلاس میں اٹھائی جائے گی ،کھوکھر برادران کو نواز شریف کی وفاداری پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا،عدالت اپنے حکم کی تضحیک کا نوٹس لے ،ایک دن دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا ہے – بدھ کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو براڈشیٹ پر جواب دہ ہونا ہوگا ، براڈشیٹ سکینڈل کے فورا بعد عمران خان نے ٹویٹ میں لاتعلقی کا اظہار کیا ، عظمت سعید نے ذاتی پسند نہ پسند کی بنیاد پرافسران کو جے آئی ٹی میں شامل کیا ، عظمت سعید نے ذاتی طورپراثراندازہوکرجے آئی ٹی بنائی،وٹس ایپ کال کی ، براڈشیٹ معاہدے کے وقت عظمت سعید نیب کے عہدپر فائز تھے ،جسٹس عظمت سعید کو باعزت طور پر کمیشن کی سربراہی سے انکار کر دینا چاہیے ،عظمت سعید نے ذاتی طور پر مسلم لیگ (ن) کو پیغام بھیجی،عظمت سعید وٹس ایپ کے بانی تھے انہوں نے ذاتی پسند نہ پسند کی بنیاد پر جے آئی ٹی میں شامل کیا ،واجد ضیاءکی طرح عظمت سعید کو بھی نوازنا تو پڑے گا،ن لیگ کے دور میں جسٹس عظمت سعید کیسے ڈراتے دھمکاتے رہے منظر عام پر لانا پڑے گا،عظمت سعید منتخب وزیر اعظم کے خلاف سازش کا بڑا حصہ تھے ،پی ڈی ایم میں مثالی کوآرڈی نیشن ہے ، پی ڈی ایم میں اگر اختلاف رائے بھی ہو تو ہم افہام و تفہیم سے حل کرتے ہیں ، پی ڈی ایم ایک اتحاد ہے ،حکومت کی امید دم توڑتی نظر آتی ہے – انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا تو حکومت خود ہے ، ایک دن آئے گا دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا ، نوازشریف کے کہنے پر کھوکھر پیلس آئی ہوں ، کھوکھر برادران نوازشریف کے وفادار ساتھی ہیں ، اس لیے نوازشریف کا ساتھ نہ چھوڑنے والوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، عمران خان ذاتی طور پر کھوکھر برادران کیخلاف آپریشن کو مانیٹر کرتے رہے ، جب کہ کھوکھر برادران کے حق میں عدالت کا فیصلہ آگیا ہے ، ہم 4سال سے ظلم کوبرداشت کرتے آرہے ہیں ،مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی ون مین پارٹی ہے ، پی ٹی آئی والے اپنی جماعت پرتوجہ دیں ، کیوں کہ حکومتی کرپشن کے اسکینڈل سامنے آرہے ہیں – جتنی بیورو کریسی اور افسران اس نالائق اعظم سے تنگ ہیں ان کا اندازا انہی کو بھی ہی،شہباز شریف دور میں میرٹ پر کام ہوتا تھا ہماری ہمدردیاں بیورو کریسی کے ساتھ ہیں ،پنجاب میں ان ہائوس تبدیل کر کے ان کو راہ فرار اور سیاسی شہید ہونے کا موقع نہیں دینگے ،ن لیگ اتنی آسانی سے ان کو نہیں جانے دیگی – ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی عدم اعتماد کی تجویز کو اجلاس میں دیکھا جائے گا ،بختاور کی شادی پر نیک تمنائیں ہیں