Official Web

بھارت میں کالے قوانین کا نفاذ ہو رہا ہی , شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت میں جمہوریت کی بجائے کالے قوانین کا نفاذ ہو رہا ہی، مودی سرکار کی منفی پالیسیوں سے بھارت کی معاشی صورتحال بگڑچکی ہے – تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ب ھارتی یوم جمہوریہ کیحوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج بھارت کا یوم جمہوریہ یومِ سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہی، آئین کے تحت کشمیریوں کو دیا گیا تشخص چھین لیا گیا ہی، بنیادی آئینی حقوق سلب کر لیے گئے کشمیری سراپااحتجاج ہیں اور عالمی میڈیا،انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی مظالم کاپردہ چاک کر رہی ہیں – شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج بھارت میں یوم جمہوریہ کی پریڈ میں ٹینک نہیں ٹریکٹرنظرآرہیہیں ، آج دلی کی طرف ہندوستان کے کسان مارچ کررہے ہیں – وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی سرکار کی منفی پالیسیوں سیبھارت کی معاشی صورتحال بگڑچکی ہی، بھارت میں آج اقلیتیں خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں ، آج بھارت میں مسلمان،بنگالی، دلت کوئی محفوظ نہیں – ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں جمہوریت کی بجائے کالے قوانین کا نفاذ ہو رہا ہی، آج بھارت میں سیکولرازم دبتا اور ہندوتوا ابھرتی دکھائی دے رہی ہے – شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت کے رویے سے اس کے سارے پڑوسی نالاں ہیں ، یپال،چین،بنگلہ دیش سب کیساتھ بھارت کارویہ بدلاہواہی، بھارت کے رویے کے باعث تیزی سے پڑوسی ممالک سیدور ہورہا ہے – خیال رہے بھارتی یوم جمہوریہ پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہی، اس موقع پر وادی میں کُل جماعتی حریت کانفرنس کے اپیل پر مکمل ہڑتال ہے