Official Web

حکومت اور اپوزیشن دونوں ایک ہی کردار کے حامل لوگ ہیں , سراج الحق

چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ظالم کرپٹ جا گیردا رو ں نے مل کر پارٹیاں بنائیں جنہوں نے عوام کا استحصال کیا – حکومت اور اپوزیشن دونوں ایک ہی کردار کے حامل لوگ (باقی صفحہ7بقیہ نمبر74) ہیں – پیپلز پارٹی مسلم لیگ اور تحریک انصاف میں کوئی فرق نہیں – سراج الحق کی چکوال میں میڈیا سے گفتگو پی ڈی ایم پر بھی برس پڑے – پی ڈیم نے کون سا تیر چلا دیا کونسا ٹینک چڑھا دیا – اسعفوں کا اعلان کیا نہیں دیے – لانگ مارچ کا اعلان کیا نہیں کیا – چند اشخاص کے مفادات کا تحفظ ہمارا ایجنڈا نہیں ہو سکتا – براڈ شیٹ نا پہلا سکنڈل ہے نا آخری – جب یہ حکومت ہٹے گی تو عوام دیکھیں گے قالین کے نیچے سارا کچرا انہوں نے بھی جمع کیا – سراج الحق کے حکومت پر بھی کڑے وار – تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے چکوال کے دورے کے موقع پر پبلک آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ داروں اور کرپٹ جاگیرداروں نے مل کر پارٹیاں بنائیں جنہوں نے عوام کا استحصال کیا اور نظام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا – حکومت ہو یا اے پی ڈی ایم دونوں ایک ہی کردار – سوچ اور طبقے کے لوگ ہیں اس لیے تحریک انصاف مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں فرق کرنا زیادتی ہے – انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ سکینڈل نا پہلا ہے اور نا آخری ہم چاہتے ہیں عوام اقتدار میں آجائے تو ان کیسز کا فیصلہ میرٹ پر ہو – ورنہ اب تک چینی کیس کا کیا فیصلہ ہوا – جب یہ حکومت ختم ہوگی تو عوام دیکھیں گے کے انہوں نے بھی قالین کے نیچے کچرا اکٹھا کیا – ملک میں ایک طرف مسلح اور معاشی دہشت گردی ہے تو دوسری طرف سیاسی دہشت گردوں کے کلب ہیں جنہوں نے سیاست کو – اداروں اور بائیس کروڑ عوام کو یرغمال بنایا ہے جماعت اسلامی کا مقابلہ ان سے ہے – وی آئی پی لوگ ہر حکومت میں خوش ہوتے ہیں – اس سیاست سے اس جمہوریت سے اس نظام سے غریب آدمی کو کچھ نہیں ملا – حکمران آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی غلامی پر راضی ہیں انکی ڈکٹیشن پر چلتے ہیں – انکے مفادات کی سیاست کرتے ہیں اور اپنے مفادات کے لیے مختلف پارٹیوں میں پناہ لی ہے – انہوں نے کہا کہ اے پی ڈی ایم نے کون سا تیز چلا لیے یا ٹینک چڑھا دیے – ہر اعلان سے پیچھے ہٹے ہیں – اسعفوں کا اعلان کیا نہیں دیے – لانگ مارچ کا اعلان کیا نہیں دیے – اسلیے جماعت اسلامی جمہور کو اکٹھا کر کے استحصالی نظام کے خاتمے کیلیے جدوجہد کر رہی ہے – 31 فروری کو سرگودھا اور 7 فروری کو مردان میں بڑے جلسے ہونگے ہم عوام کو منظم کرینگے اور کرپٹ مافیا کیخلاف منظم کرینگے – سینیٹر سراج الحق میجر جنرل ر حافظ مسرور کے جواں سال بیٹے کی حادثاتی موت پر اظہار تعزیت کرنے چکوال پہنچے تھے – اس موقع پر سینیٹر سراج الحق نے میجر جنرل (ر) حافظ مسرور سے ا ن کے جواں سالہ بیٹے کی حادثاتی موت پردلی دکھ اور افسوس کااظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی – ان کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی چکوال اشرف آصف ، مولانا افتخار امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب بھی موجود تھے – جماعت اسلامی کے قائدین نے اس موقع پر سابق چیئرمین یو سی کھائی ممتاز کہوٹ سے بھی دلی تعزیت کااظہار کیا