Official Web

صوبے کے ہر شہری کو ہیلتھ کوریج فراہم کرنے کا فیصلہ , عثمان بزدار

اہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے زیر صدارت اجلاس میں صوبے کے ہر شہری کو ہیلتھ کوریج فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے – کابینہ نے پنجاب (باقی صفحہ7بقیہ نمبر33) کی 100 فیصد آبادی کو دسمبر 2021ء تک ہیلتھ انشورنس فراہم کرنے کیلئے یونیورسیل ہیلتھ کوریج پروگرام کی منظوری دے دی جبکہ یونیورسیل ہیلتھ کوریج پروگرام سے متعلقہ امور طے کرنے کیلئے وزارتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے – کابینہ نے بھکر میں تھل یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دی – اجلاس میں متروکہ وقف املاک اور ڈسپلیسڈ پرسنز لاز (Repeal) ایکٹ1975ء میں ترامیم کی اصولی منظوری دی گئی – سٹینڈنگ کابینہ کمیٹی برائے قانونی امور ترامیم کا جائزہ لے کر حتمی رپورٹ دے گی – ان ترامیم سے سالہا سال سے اراضی کے کلیمز کے زیر التوا کیسوں کو نمٹانے میں مدد ملے گی – کابینہ نے اس ضمن میں حتمی ڈیڈ لائن کو جلد از جلد مشتہر کرنے کی ہدایت کی – اجلاس میں لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری دی گئی – اتھارٹی والٹن ائیرپورٹ اور گردونواح میں بزنس سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے کام کرے گی اور ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کرے گی – کابینہ نے سیالکوٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی – اجلاس میں دی پنجاب آب پاک اتھارٹی رولز 2020ء کی اصولی منظوری دی گئی –