Official Web

ایبٹ آباد واپڈا کی نجکاری کے فیصلہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

یبٹ آباد (نمائندہ خصوصی)ملک کے دیگر حصوں کی طرح ایبٹ آباد میں بھی واپڈا کی نجکاری کے فیصلہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ و ریلی نکالی گئی تین فروری کو بھی ملک گیر احتجاج کے علاوہ 11فروری کے احتجاج میں اسلام آباد دھرنے کا فیصلہ کیا جائے گا،نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لینے کی صورت میں ریکوری روکنے کی دھمکی دیدی،ریلی کی قیادت واپڈا ہائیڈرو یونین مرکزی نائب صدر جمیل اختر تنولی نے کی اس موقع چیئرمین ابرار عباسی چیئرمین سٹی آفتاب خان جدون ،سردار لیاقت سیکرٹری،جنید خان،محمد جان ودیگر کے علاوہ واپڈا ملازمین کی کثیر تعداد میں شریک تھی،سوموار کے روز ملک گیر احتجاج کی کال پر ایبٹ آباد میں بھی واپڈا ہائیڈرو یونین نے احتجاجی ریلی نکالی جو شہر کے مرکزی راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب کے باہر جلسہ کی شکل اختیار کرگئی،احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب صدر جمیل اختر تنولی کا کہناتھا حکومت واپڈا کی نجکاری کے فیصلہ سے گریز کری،ملک میں آئی ایم ایف کی ایماءپرفیصلے نامنظور ہیں ،جمیل اختر تنولی کا کہنا تھا واپڈا منافع بخش ادارہ ہی،اس کی نجکاری سے حکومت کا خسارہ ہی ہوگا،انہوں نے کہا ایبٹ آباد میں 30فیصد عملہ کے ساتھ کام رہے ہیں ،لائن لاسز بھی نہ ہونے کے برابر ہیں اور ریکوری بھی سو فیصد سے اوپر ہی،انہوں نے کہا کہ واپڈا ملازمین شہادتیں دے کر ملک کو روشن کر رہے ہیں ، ملک میں حساس اداروں کے بعد واپڈا ملازمین کی جان کی قربانی زیادہ ہے بجلی کے پولز پر زندہ جل کر اپنے ملک کو روشن کررہے ہیں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیون پاور ہا¶س کی نجکاری سب کے سامنے ہے وہ آج بند پڑا ہی،محکمہ پی ٹی سی ایل کی نجکاری سے پاکستان کو خسارہ اور دبئی کو نفع ملا ہی،واپڈا کی پی ٹی سی ایل کی طرح نجکاری نہ کریں انہوں نے دھمکی دی کہ اگر حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو پورے ملک میں دما دم مست قلندر ہوگا ایسے حالات میں کام نہیں چلے گا ملک بھر میں ریکوری روک دیں گے وزیر اعظم عمران خان اپنا وعدہ پورا کریں اداروں کی بہتری اور عوام کی سہولت کے لئے عملہ کی کمی پوری کرکے بھرتی کریں – ملک میں ایسٹ انڈیا کی بنیاد نہ رکھیں