Official Web

براڈ شیٹ معاملے نے بنارسی ٹھگوں کو بے نقاب کر دیا، شبلی فراز

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ معاملے نے ایک بار پھر بنارسی ٹھگوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا یہ کیس یاد دلاتا ہے کہ کس طرح ذاتی مفاد کی خاطر ملکی مفاد کا سودا کیا گیا شبلی فراز نے کہا قومی خزانے کو بے رحمی سے لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا۔ماضی میں ان کرپٹ عناصر کو این آر او نہ ملتا تو ملک کا اتنا نقصان نہ ہوتا۔