Official Web

اسرائیل کو تسلیم کر نے کا سوال ہی پید ا نہیں ہو تا ، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کراچی میں اسرائیل نامنظور بینرز سیاسی مقاصد کیلئے لگائے جارہے ہیں – اسرائیل کو تسلیم کر نے کا سوال ہی پید ا نہیں ہو تا – دہلی میں غیر ذمہ دار حکومت سیاسی مقاصد کیلئے کچھ بھی کر سکتی ہے – کراچی میں کچھ عناصر احتجاج کیلئے مدرسے کے طالب علموں کو استعمال کرنا چاہتے ہیں جو ملک ور معیشت کیلئے صحیح قدم نہیں ہے – خطے کی صورتحال اور پی ڈی ایم کے احتجاج کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں مخدو شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلسل بھارت کا اصلی چہرہ دکھا رہا ہی، 14 نومبر کو ڈوزیئر میں ہم نے بھارت کی جانب سے دہشتگردوں کی معاونت کے ناقابلِ تردید ثبوت دنیا کے سامنے رکھے ہیں ، یورپی یونین ڈس انفولیب کی حالیہ چشم کشا انکشافات پر مبنی رپورٹ نے ہمارے تحفظات پر مہر تصدیق ثبت کی ہے – وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کیلئے جھوٹی پراپگنڈہ مہم شروع کی، ارنب گوسوامی کی ‘‘چیٹ ‘‘منظر عام آنے پر پلوامہ ڈرامہ بے نقاب ہوگیا، جو بھارت نے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے رچایا، بھارت کی بی جے پی سرکار نے الیکشن کی راہ ہموار کرنے کیلئے اپنے ہی 40 فوجیوں کی جان لے لی،