چینی رہنما شی جن پھنگ 2022بیجنگ سرمائی اولمپک گیمز کے کامیاب انعقاد کے لیے پر امید
اٹھارہ جنوری کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے بیجنگ میں سرمائی اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔شی جن پھنگ نے بیجنگ کے ضلع ہائی دیان کے کیپٹل سٹیڈیم میں سرمائی کھیلوں کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے اس موقع پر سرمائی کھیلوں کے کامیاب انعقاد کی امید ظاہر کی۔
شی جن پھنگ نے ضلع یان چھنگ میں نیشنل اسکی سینٹر اورنیشنل سلائیڈنگ سینٹر میں تعمیراتی امور کی رفتار کا جائزہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز کے انعقاد سے چین میں سرمائی کھیلوں کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا۔
دو ہزار سترہ کے بعد شی جن پھنگ کا سرمائی اولمپک گیمز کی تیاریوں سے متعلق یہ چوتھا جائزہ ہے۔وبا کے باوجود تمام اسٹیڈیمز کے تعمیراتی منصوبے بروقت مکمل کیے گئے ہیں۔