Official Web

عمران خان نے غریب کو چھت دینے کے بجائے چھت چھین لیا , بلاول بھٹو

سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے غریب کو چھت دینے کے بجائے سروں سے چھتوں کو چھین لیا ہی،جب تک ہم اس غریب دشمن حکومت کو نہیں بھگائیں گے ،مزدوروں کو حقوق نہیں دلوا سکیں گی، یہ حکومت مزدور دشمن، عوام دشمن حکومت ہے – پیر کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مشکل دور کے باوجود سندھ کی صوبائی حکومت اپنے مزدوروں کو رہنے کیلئے گھر فراہم کر رہی ہی، یہ خدمات نظریہ اور منشور کی مسلسل عملدرآمد ہے جبکہ آصف زرداری نے اٹھارہویں ترمیم میں مزدوروں کو حقوق دلوائے اور آج ہم مزدور سٹی کا افتتاح کر رہے ہیں – انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مزدوروں کی آواز ہی، عمران خان نے نعرہ لگایا تھا کہ ایک کروڑ گھر دوں گا اور ہمارا نعرہ روٹی کپڑا مکان پورا رہا ہے – بلاول زرداری نے کا کہ آج پتہ چل گیا ہے کہ عمران خان گھر مزدوروں اور غریبوں کے گھر نہیں بنا رہے ہیں وہ امیروں اور ارب پتی افراد کیلئے بنا رہے ہیں ، کالا دھن رکھنے والوں کو کنسٹریکشن کے ذریعہ سفید کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے اور امیروں کیلئے انتظامات ہو رہے ہیں ، عمران خان نے غریب کو چھت دینے کے بجائے سروں سے چھتوں کو چھین لیا ہے – بلاول زرداری نے کہا کہ عمران خان نے سٹیل ملز سے 10ہزار مزدوروں کو بے روزگار کر دیا گیا ہے اور مزدوروں کو بے روزگار کرنا حکومت کی سازش ہے – انہوں نے کہا کہ جب تک ہم اس غریب دشمن حکومت کو نہیں بھگائیں گے مزدوروں کو حقوق نہیں دلوا سکیں گی، یہ حکومت مزدور دشمن، عوام دشمن حکومت ہے – بلاول زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے اداروں میں جو انقلاب لایا ہے اس کے خلاف بھی عمران خان کی حکومت سازشیں کر رہی ہے لیکن ہم ان کی ہر سازش کو عوام مزدوروں کے ساتھ مل کر ناکام بنائیں گے اور عوامی حکومت لائیں گے جو عوام کی فلاح اور بہتری کیلئے ہو گی