Official Web

کرپشن کیخلاف جہاد سے قوم کرپٹ لٹیروں کی زور دار چیخیں سن رہی ہے , فردوس عاشق اعوان

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے کرپشن کیخلاف جہاد کی وجہ سے قوم کرپٹ لٹیروں کی زور دار چیخیں سن رہی ہے – اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی 13سال بعد مکمل بحالی، برآمدات میں 8 سال بعد اضافہ، کرنٹ اکا¶نٹ 20 سال بعد سرپلس، بھارتی سازشیں دنیا کے سامنے بینقاب، گزشتہ 10 سال میں اینٹی کرپشن نے صرف 43 کروڑ کی ریکوری کی جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے 27 ماہ میں کرپٹ افراد سے 206 ارب روپے ریکور کرکے حکومتی خزانے میں جمع کروائی، یہ ہے نیا پاکستان – معاون خصوصی نے کہا کہ یہ ہے کپتان کا نیا پاکستان جس میں وزیراعظم عمران خان کے کرپشن کیخلاف جہاد کی وجہ سے قوم ان کرپٹ لٹیروں کی زور دار چیخیں سن رہی ہے –