Official Web

ایبٹ آباد کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے , کمشنر ہزارہ

ایبٹ آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)کمشنر ہزارہ ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا ہے کہ میں عوام کا نوکر ہوں اور میں تب ہی ٹھیک ہوں گا جب میں اپنے عوام کی اچھے طریقے سے خدمت کرسکوں گا – یہ بات انہوں نے گزشتہ روز کمشنر ہا¶س ایبٹ آباد میں ایوان تجارت حویلیاں اور آل ٹریڈرز فیڈریشن ایبٹ آباد کے عہدیداران کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے کیں – اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ءاللہ بھی مو جود تھے – کمشنر ہزارہ نے کہا کہ وہ فخر سے کہتا ہے کہ وہ اس ڈویژن کا سب سے بڑا نوکر ہے اور ان کے لئے اس سے بڑھ کر عزت اور کمائی کچھ بھی نہیں مگر اپنے عوام کی خلوص دل سے خدمت کرنا اور ان کی مشکلات کو حل کرنا ہے – انہوں نے کہا کہ سرکاری مشینری ڈنڈے ماری کی بجائے اپنے عوام کی مہزب انداز میں خدمت کرنے کا شعار اپنانے کی کوشش کریں تاکہ وہ اپنے ملک اور قوم کو صحیح سمت میں لگا کر اپنی زمہ داریوں کو بطریق احسن انجام دے سکے – انہوں نے ایبٹ آباد اور حویلیاں کے تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے – قبل ازیں تاجر برادری کے عہدیداران نے کمشنر ہزارہ ڈویژن کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ وہ حکومت کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرینگے