Official Web

جڑواں شہروں میں گیس و پانی شدت بحران ، شہریوں کی زندگیاں مفلوج

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) انتظامیہ کی نااہلی مجرمانہ غفلت کے باعث جڑواں شہروں میں سے بجلی و گیس سمیت پانی کے غائب ہونے سے شہریوں کی زندگیاں مفلوج بن کر رہ گئی شدیدسری میں بجلی وگیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال بن کر رکھا دیا ہے سردی کی شدت میں اضا فہ ہونے سے بجلی وگیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیا گیا جس کے باعث جڑواں شہر اندھیروں میں ڈھوب کر رہے گئے ہیں جبکہ سارا دن جڑواں شہروں میں سے گیس و بجلی کے غائب ہونے سے جڑواں شہروں میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا جس سے شہریوں کی چیخیں نکل آ ئی جبکہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے جڑواں شہروں کے شہریوں کے کاروبار تباہ ہو کر رہ گے ہیں جبکہ بجلی کی آنکھ مچلولی سے ہزاروں شہریوں کے لاکھوں روپے کی مالیت الیکڑونکس کی اشیا جل کر خراب ہو گئیں ہیں جبکہ کھنہ پل ،ترلائی کلاں ، برما پل ، ترامڑی چو ک ،علی پور، مشین سٹاف ، ارسلان ٹائون ، ٹھنڈا پانی کے علاقوں میں سارا دن بجلی کے غائب ہونے سے پورے علاقہ اندھیرے میں ڈھوب کر رہ گے اور شہریوں کے کاروبارتباہ ہو گے ہیں جبکہ سردی کی شدت کے اضافہ کے ساتھ ہی شہر کی گنجان آبادی رکھنے علاقوں میں گیس کی بندش ہونے کے باعث ہزاروں شہریوں کے چولہے بھج گئے ہیں جس سے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بن کر رہ گئیں شہریوں نے محکمہ سوئی گیس کے خلاف احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر4دنوں میں گیس کی فراہمی کو یقینی نہ بنایا گیا تو جی ٹی روڈ پر احتجاج مظاہرہ کر کے روڈ کو مکمل بند کرنے سمیت سوئی گیس کے دفتر کا گھیرائو کریں گے اور اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا جب تک گیس کی فراہمی کو یقینی نہیں بنایا جاتا سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی شہر کی گجان آبادی رکھنے والوں علاقوں رحمت آباد، ڈھوک منشی خان، چکلالہ، ڈھوک کالا خان، خیابان تنویر، گلریز، الممتاز کالونی، افضل ٹائون، بنارس کالونی، جبار کالونی، مورگاہ ، گلاس فیکٹری ، صادق آباد ، دھوک رتہ ،مسلم کالونی ، آریہ محلہ کے ملحقہ علاقوں میں محکمہ سوئی گیس کی مجرمانہ غفلت کے باعث گیس کو بند کردیا جس سے شہری کھانا بنانے سے محروم ہوگئے ہیں