Official Web

براڈ شیٹ کو نواز شریف کیخلاف کچھ نہیں ملا،شاہد خاقان عباسی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب سیاستدان کو دبانے کا ذریعہ ہی، نیب دوسروں کو کٹہرے میں کھڑا کرتا ہی، آج خود کھڑا ہی، براڈ شیٹ کو نواز شریف کیخلاف کچھ نہیں ملا – شاہدخاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کو کس نے اختیار دیا عوام کا 7 ارب ایک کمپنی کے حوالے کر دی، برطانوی عدالت کا فیصلہ پبلک کیوں نہیں کیا جاتا î اعلی عدلیہ اس معاملے پر ازخود نوٹس لی، سپریم کورٹ نے فیصلوں میں لکھا نیب سیاسی انجینئرنگ کا ادارہ ہی، جن لوگوں نے ملکی دولت لوٹی انہیں این آر او دیا گیا، جن کیخلاف کچھ نہ ملا انہیں نیب عدالتوں میں گھسیٹ رہا ہے – شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ موڈیز کی کریڈٹ دینے کی رپورٹ ہر ہفتے بنتی ہی، موڈیز کی رپورٹ شادیانے بجانے کیلئے بنتی ہے – انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹیل گزشتہ 30 سال سے نجکاری کے دہانے پر ہے