Official Web

امریکہ کی ” بحر ہند اور بحر الکاہل کی حکمت عملی ” کا نشانہ چین ہے ، چین

تیرہ جنوری کو چین کی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک صحافی  نے سوال کیا کہ امریکی حکومت نے  حال ہی میں  اپنی ” بحر ہند اور  بحرالکاہل کی حکمت عملی ” کو مقررہ وقت سے ۳۰ سال قبل ہی ظاہر کر دیا ہے جس میںتائیوان اور بھارت کے ذریعے چین کی ترقی کو روکنا اور اس خطے میں امریکہ کی رہنما کی حیثیت برقرار رکھنا وغیرہ شامل ہیں ۔ چین کا اس حوالے سےکیا تبصرہ ہے ؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے وزارتِ خارجہ کے ترجمان چاولیجیان نے  کہا کہ اس حکمتِ عملی کے ذریعے امریکہ کا مقصد  چین پر دباو ڈالنا اور علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچانا ہے ۔ امریکہ  نے اپنی اس حکمت عملی میں تینغلطیاں کی ہیں ۔ پہلا ،سرد جنگ کی ذہنیت نمایاں ہے اور  یہ فوجی محاذ آرائی سے بھری ہوئی ہے۔ دوسرا ، یہحکمتِ عملی ، تائیوان کے معاملے پر امریکی حکومت کے چین کے ساتھ  کیے جانے والے وعدوں کی خلاف ورزی ہے۔ تیسرا ،واضح ہے کہ اس حکمتِ عملی کے تحت  چینکی ہمسایہ ممالک کے ساتھ  پالیسیوں کو بدنیتی کے ساتھ  بگاڑ اجاتا ہے  اور "چین کے  خطرے ” کو بڑھا چڑھا کر پیشکیا جاتا ہے ۔