Official Web

جاپان نے مشکل حالات میں ہمیشہ پاکستان کی مدد کی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں جاپان کے تعاون اور کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاپان نے مشکل حالات میں بھی ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ،دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے تجربات سےسیکھنے کی ضرورت ہے۔ منگل کووفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر کینو نوری متسودا نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک جاپان باہمی تعلقات میں فروغ ، سرمایہ کاری اور شعبوں میں معاونت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں جاپان کے تعاون اور کردار کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ جاپان نے مشکل حالات میں بھی ہمیشہ پاکستان کی مدد کی اور دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ جاپانی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان سے متعلق اقدامات سراہتے ہیں اور دونوں ممالک مستقبل میں بھی بھرپور تعاون جاری رکھیں گے