Official Web

حسن ابدال میں وین اور کار میں تصادم 3 افراد جاں بحق 3 زخمی

حسن ابدال (تحصیل رپورٹر ) اٹک کے علاقہ حسن ابدال میں شاہیہ ٹال پلازہ کے قریب وین اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ3 افراد زخمی ہوگئے – پیر کو اٹک کے علاقہ حسن ابدال میں شاہیہ کے قریب وین اور کار میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے – ریسکیو 1122 عملہ نے لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا – جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ شوکت، 18 سالہ فراز اور اظہر شامل ہیں – حادثے کا شکار وین ہری پور سے راولپنڈی اور کار حسن ابدال سے ہری پور جا رہی تھی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا –