Official Web

مہنگائی، کرپشن کیخلاف ریلی میں ہمارا ساتھ دیں ،بلاول بھٹو

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مہنگائی، کرپشن کیخلاف ریلی میں ہمارا ساتھ دیں ، نااہل حکومت کی 7 سالہ ناانصافیوں کیخلاف مارچ میں ساتھ دیں – پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹر پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ڈی ایم ریلی میں شرکت کے لئے ملاکنڈ روانہ ہوچکا ہوں ، نااہل حکومت نے خیبرپختونخوا سمیت پاکستان کو بحرانوں میں دھکیل دیا –