Official Web

پومپیو کی جھوٹ پر مبنی سفارت کاری کا فیصلہ تاریخ کرے گی : چینی وزارت خارجہ

آٹھ جنوری کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون  اینگ  نے کہا کہ  امریکی وزیرِ خارجہ کے جھوٹ اپنے عروج پر ہیں اور  تاریخ ، امریکی وزیر خارجہ مائیکپومپیو کی جھوٹ پر مبنی سفارت کاری کا فیصلہ کرے گی۔

اطلاعات کے مطابق ، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے لگاتار ایسے مضامین لکھے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ موجودہ امریکی انتظامیہ نےچین کو امریکہ کے لیے خطرہ قرار دینےکےحوالے سے  کسی بھی سابقہ ​​انتظامیہ سے زیادہ معلومات جاریکی ہیں۔ اس بارے میں کیے گئے  سوال کے جواب میں ہوا چھون  اینگ نے کہا کہ مائیک پومپیو نے اپنیمدتِ وزارت میں  کسی بھی سابقہ امریکی  ​​انتظامیہ کے مقابلے میں اپنی  "جھوٹ پر مبنی سفارت کاری” کے ذریعے امریکہاور دوسرے ممالک کے مابین تعلقات اور امریکہ کی ساکھ کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا  ہے اور یہ عالمی اتفاق رائے ہے ۔

ہوا چھون  اینگ  نے کہا کہ حالیہ برسوں میں  امریکہ جارحانہ انداز میں یکطرفہ پسندی پر عمل پیرا ہے  اس نے  کثیرالجہت تعاون کو پامال کیا ہے ، غیر ذمہ داری کے ساتھ خود کو معاہدوں سے الگ کیا ہے  اور اپنی مرضی سے پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔ اب تک ، امریکہدس سے زیادہ بین الاقوامی معاہدوں اور بین الاقوامیتنظیموں سے دستبردار ہوچکا ہے۔حقائق بار بار ثابت کر چکے ہیں کہ عالمی امن و سلامتی میں عدم استحکام کا سب سے بڑا عنصر امریکہ ہے۔امریکہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ دوسرے ممالک نہیں خود امریکہ ہی ہے ۔