Official Web

حمزہ شہباز کیس میں جو حقائق سامنے آئے وہ شرمناک ہیں ، سپریم کورٹ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز ضمانت کیس میں ریمارکس دیے کہ کیس میں جو حقائق سامنے آئے ہیں وہ شرمناک ہیں – سپریم کورٹ میں حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی – سپریم کورٹ نے احتساب عدالت سے جواب طلب کرلیا کہ حمزہ شہباز کا ٹرائل کب تک مکمل ہوگاî – حمزہ شہباز کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حمزہ شہباز ایک سال سات ماہ سے جیل میں ہیں – جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ میرٹ پر بات نہ کریں تو بہتر ہی، کیس میں جو حقائق سامنے آئے ہیں وہ شرمناک ہیں ، ٹرائل کی سطح پر کوئی آبزرویشن نہیں دینا چاہتے – جسٹس یحیحی آفریدی نے ریمارکس دیے کہ حمزہ شہباز کیس چلنے پر مطمئن ہیں تو کیا مسئلہ ہیî ٹرائل مکمل ہونے تک ملزم کو جیل میں رکھنا بھی مناسب نہیں ، یہ بھی اچھا نہیں کہ پرانے مقدمات چھوڑ کر نئے کیسز پہلے چلائے جائیں ، جو ملزم پیش نہ ہو نیب اسکی ضمانت منسوخی کیلئے رجوع کرے – نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ ملک بھر میں 30 نئی احتساب عدالتیں بن رہی ہیں ، نئی عدالتوں کے قیام سے مقدمات کا بوجھ تقسیم ہوگا، ایک دن میں پانچ سے دس گواہان کے بیانات ریکارڈ ہوتے ہیں – وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کئی مقدمات تو 2003 سے چل رہی، عدالت حمزہ کو ضمانت دے تاکہ مقدمہ چلانے میں سہولت مل سکے – جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ احتساب عدالت کی رپورٹ آنے دیں معلوم ہو سکے ٹرائل کب تک مکمل ہوگا – عدالت نے مزید سماعت دو ہفتے تک ملتوی کردی