Official Web

چینی حکومت امریکہ کی نسبت اپنی عوام کے لئے زیادہ فکر مند ہے، ایرون مسک کے بیان پر چینی وزارت خارجہ کا ردعمل

امریکی صنعتکار ایرون  مسک نے حال ہی میں امریکیمیڈیا کو  انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت لوگوں کی فلاح و بہبود کے بارے میں بہت زیادہ فکر مند ہے اوراس حوالے سے امریکی حکومت سے زیادہ ذمہ داری کامظاہرہ کرتی ہے۔اس بارے میں بات کرتے ہوئےچینی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ ہوا چھون اینگنے آٹھ تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ وبا کے خلاف جنگکے دوران ، چینی حکومت نے عوام کی  زندگی ،صحت اور قدر و وقار کے تحفظ کے لئے بھرپور کوششکی ۔اسی عرصے کے دوران  ہم نے انسانی تاریخمیں  غربت کے خاتمے کی سب سے بڑی جنگ لڑی  اورکامیابی حاصل کی جس سے  850 ملین لوگوں کو  غربتسے نکالا گیا۔
ترجمان  نے کہا کہ  بین الاقوامی  سروے رپورٹ کےمطابق ، چینی حکومت اور چینی کمیونسٹ پارٹی  کے لئےچینی عوام کی حمایت کی شرح  90فیصد  سے تجاوز کر چکیہے۔ ہم زیادہ سے زیادہ غیرملکی دوستوں کے چین کا سفرکرنے ، تعلیم حاصل کرنے اور  کام  کے لئے تشریفلانے کا خیرمقدم کرتے ہیں تاکہ وہ چینی عوام سے قریبی میل جول کے ذریعے چین کے بارے میں  حقیقی ، سہجہتی ، جامع اور صحیح تاثر حاصل کرسکیں۔