Official Web

منی لانڈرنگ ریفرنس: شہباز شریف احتساب عدالت پیش

لاہور (مانٹیرنگ ڈیسک) شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں احتساب عدالت میں نیب کے ایک گواہ ابراہیم کا بیان قلمبند کرلیا گیا – احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے شہباز خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کی – اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو جیل حکام نے عدالت میں پیش کیا – دوان سماعت شہباز شریف نے روسٹرم پر آکر بتایا کہ جج صاحب آپ کی عدالت میں کرپشن کے کچھ ٹھوس شواہد لایا ہوں ، 2007 میں چنیوٹ مائنز کا ٹھیکہ دیا گیا جس میں کرپشن کے الزامات لگی، میں نے 2008 میں ٹھیکہ منسوخ کر دیا