Official Web

مانسہرہ گیس لیکج کے باعث 6افراد گھر میں دم توڑگئے

مانسہرہ (راجہ زبیر) مانسہرہ پانو روڈ ٹھاکرہ کے رہائشی 6افراد گھر میں گیس لیکج کے باعث دم توڑگئے بدھ کی رات اوگی بانڈی پڑاو شلدار سے تعلق رکھنے والے چھ افراد مانسہرہ میں مال منڈی پانو روڈ پر واقع اپنے گھر کے کمرے میں رات کو سوئے اور سوئی گیس لیکج ہوگی اور ایک ہی گھر کے چھ افراد جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں محمد افضل اور ان کی زوجہ ان کی والدہ محترمہ افضل کا 3ماہ کا بیٹا انفال3سال کی بیٹی نور افضل اور 8 سال کا بیٹا صائم افضل شامل ہیں انکی موت کی خبر آبائی علاقہ اوگی میں سننے پر طرف کہرام مچ گیا اس المناک واقعہ کی اطلاع علاقہ بھر میں ملنے پر سوگ کا سماں مانسہرہ کنگ عبداللہ ہسپتال کے بعد جاں بحق افراد کو اپنے آبائی علاقہ رورانہ کیا گیا ہے جہاں پر گزشتہ روز نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ہے انکے نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی عوام سیاسی سماجی شخصات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اظہارئے افسوس کیا