Official Web

آرکٹک علاقے کے امور سے متعلق پومپیو کے بیانات پر چینی وزارت خارجہ کا ردعمل

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے 3 تاریخ کو ٹویٹر پر کہا کہ اگر ہم  آرکٹک علاقے کی ترقی کو فروغ دینا چاہتے ہیںتو ہمیں پہلے روس اور چین کی دھمکیوں پر توجہ دینیہوگی۔ "آرکٹک سے قریب  ملک"  کی خواہش چین کاایک خواب ہے، چین آرکٹک علاقے سے 900 میل دورواقع ہے۔اس بارے میں نامہ نگاروں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے پانچ تاریخ کو کہا کہ مسٹر پومپیو اس فاصلے کا حساب لگانے میں بہت درست تھے کہ چین قطب شمالی سے 900 میل دور  واقع ہے۔ مجھےنہیں معلوم کہ انہوں نے کبھی یہ  پیمائش کی ہے کہ امریکہ جنوبی بحیرہ چین سے کتنا دور واقع ہے۔
ہوا چھون اینگ نے اس بات پر زور دیا کہ متعلقہفریقوں کو آرکٹک سے باہر کے ممالک کے حقوق اورآزادیوں کا احترام کرنا چاہئے تاکہ وہ قانون کے مطابقآرکٹک میں سرگرمیاں انجام دے سکیں ، اور آرکٹک میںعالمی برادری کے مجموعی مفادات کا احترام کیا جانا چاہیے۔ چین باہمی احترام اور جیت جیت  تعاون کےتصور کے تحت   آرکٹک خطے کی پائیدار ترقی کو فروغ دینےکے لئے متعلقہ تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنےکا منتظر ہے۔