Official Web

نوجوان کواس طرح قتل کرنا ریاستی دہشتگردی ہے،زمرد خان

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں شہید ہونے والے اُسامہ ستی کے گھر جا کر ان کے والد سے تعزیت کی ۔تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زمرد خان کا کہنا تھا کہ شہر اقتدار میں ایک نوجوان کو اس طرح بے دردی سے قتل کرنا ریاستی دہشتگردی ہے ۔قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی ریاستی دہشتگردی کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے کہا کہ میں سماجی کارکن ہونے کی حیثیت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس واقعے پر ایک سماجی کمیٹی بنائی جائے اور جب تک اس کیس کا فیصلہ نہیں ہوتا ہم اسامہ ستی کے والد ندیم ستی کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے ۔ اس کیس میں حکومت ، اپوزیشن ، سماجی رہنماء ، علمائ، ووکلاء اور میڈ یا کے نمائندوں کو شامل کریں تاکہ لواحقین کو بھی پتہ چلے کے تمام شہر ان کے ساتھ اس غم میں شریک ہے ۔ زمرد خان کا کہنا تھا کہ سانحہ ساہیوال کے مجرموں کو اگر سزا مل جاتی تو آج یہ واقع پیش نہ آتا ۔ شہر اقتدار میں خون کی ہولی کھیلی گئی اس کی فوری طور پر جوڈیشل انکوائری کرائی جائے اور واقعے میں ملوث تمام اہلکاروں کو ایسی سزادی جائے کہ آئندہ کوئی بھی مایوس شہریوں کو اس طرح قتل نہ کرے ۔ز