Official Web

پاک چین فوجی تعلقات کو اعلی سطح پر مزید آگے بڑھانے گے , چین

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی وزارت دفاع (ایم این ڈی)کے ترجمان سینئر کرنل ٹین کیفی نے کہا ہے کہ ہم پاک چین فوجی تعلقات کو اعلی سطح پر آگے بڑھانے کیلئے (باقی صفحہ7بقیہ نمبر64) تیار ہیں – گوادر پرو کے مطابق ایک پریس کانفرنس میں کرنل ٹین کیفی نے پاک چین فوج کے مابین تعاون اور تعلقات پر زور دیا – انہوں نے چین پاکستان "سی گارڈینز 2020” مشترکہ سمندری مشق اور "شاہین (ایگل) – IX” مشترکہ فضائیہ مشق کا ذکر کرتے ہوئے اس کو بطور مثال پیش کیا اور کہا کہ چینی فوج نے اپنے غیر ملکی ہم منصبوں کیساتھ عملی تبادلے اور تعاون کو مستحکم کیا ہے – انہوں نے مزید کہا ان مشترکہ مشقوں اور تربیت نے چینی فوج اور اس کے غیر ملکی ہم منصبوں کے مابین باہمی اعتماد اور تبادلے کو فروغ دیا ہے جبکہ چینی فوج کی حقیقت پسندانہ تربیت کو بہتر بنایا ہے – ٹین نے کہا 7 سے 25 دسمبر تک ، چین-پاکستان مشترکہ فضائیہ کی مشق "شاہین (ایگل) – IX” بھولاری میں واقع پاکستانی فضائی اڈے پر منعقد ہوئی – مشترکہ مشق کے دوران دونوں فریقوں نے حقیقت پسندانہ تربیت کا سلسلہ جاری رکھا اور پیشگی اہداف حاصل کیے – چین اور پاکستان سدا بہار اسٹریٹجک معاون شراکت دار ہیں اور آئندہ بھی دو طرفہ تعلقات میں بہتری کا سلسلہ جاری رہے گا – حالیہ برسوں میں اپنے رہنماوں کی اسٹریٹجک رہنمائی کے تحت دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مستحکم کیا ، اپنے بنیادی مفادات سے متعلق امور میں ایک دوسرے کے ساتھ مضبوطی سے تعاون کیا اور نئے دور میں چین پاکستان نے مشترکہ کمیونٹی بنائی جن کا مستقبل ایک جیسا ہے ان کا یہ بھی ماننا تھا کہ چین اور پاکستان کے مابین فوجی تعلقات دوطرفہ تعلقات کے لئے ایک اہم ستون کی حیثیت رکھتے ہیں – رواں سال کے آغاز سے دونوں ممالک کی افواج نے قریبی اعلی سطحی اسٹریٹجک مواصلات کو برقرار رکھا ہے اور اس سے متعلقہ شعبوں میں عملی تعاون کیا ہے ، جس میں انہوں نے اپنے بھائی چارے اور دوستی کا ثبوت دیا جس نے دونوں ممالک کو مزید ایک دوسرے کے قریب کر دیا – 2021 چین پاکستان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کا سال ہے – انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کیساتھ اپنے فوجی تعلقات کو اعلیٰ سطح پر لے جانا چاہتاہے تا کہ وبائی امراض ، مشترکہ مشقوں ، فوجی سازوسامان اور ٹیکنالوجی اور رسد جیسے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کریں – باقاعدہ پریس کانفرنس کے اختتام پر ٹین نے مزید کہا رواں سال چینی فوج نے ایک بڑی فوجی قوت کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھا ئی اور ا بین الاقوامی فرائض کو اچھے طریقے سے انجام د یئے ، اپنے بین الاقوامی فرائض اور ذمہ داریوں کو دیانتداری سے ادا کیا – چینی فوج نے تسلط ، ظلم اور غنڈہ گردی کی مخالفت کی ، بین الاقوامی انصاف کی حفاظت کی ، عالمی امن کا دفاع کیا اور بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کیلئے ایک ایسی کمیونٹی کو فروغ دینے کیلئے کام کیا جو ایک مشترکہ مستقبل رکھتی ہے