Official Web

بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کے موضوع پر چینی صدر شی جن پھنگ کےمضمون کی اشاعت

یکم جنوری دو ہزار اکیس کو شایع ہونے والے جریدے "چھیو شی” میں چینی رہنما شی جن پھنگ کا مضمون "بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر” شائع ہوا ، یہ مضمون دراصل اٹھارہ جنوری دو ہزار سترہ کو اقوام متحدہ کے صدر مقام جینیوا میں ان کی تقریر ہے۔
مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ بنی نوع انسان بڑی ترقی ، بڑی اصلاحات اور بڑی تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہا ہے ، ایسے میں ہمیں کیا کرنا چاہیئے ؟اس حوالے سے چین نے اپنا فارمولہ پیش کیا جس میں بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر اور مشترکہ مفادات اور جامع اشتراک کی تکمیل پر زور دیا گیا ہے ۔
مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے عمل کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔عالمی برادری کو شراکت دارانہ تعلقات،سیکیورٹی کے ڈھانچے،اقتصادی ترقی،ثقافتی تبادلوں،ماحولیاتی تعمیر سمیت مختلف پہلووں پر توجہ دینی چاہیئے۔اور پائیدار امن، سلامتی،مشترکہ خوشحالی،کھلے پن اور اشتراک پر مبنی صاف شفاف اور خوبصورت دنیا کی تشکیل کی کوشش کرنی چاہییے ۔
مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ چین اقوام متحدہ کے رکن ممالک،عالمی تنظیموں اور اداروں کے ساتھ مل کر مشترکہ کوشش کرنے کیلئے تیار ہے۔