Official Web

زینب جمیل نے انسٹا گرام سے ماڈلنگ کی تصاویر ہٹا دیں

کراچی(شوبز ڈیسک) دین کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اداکارہ زینب جمیل نے انسٹا گرام اکانٹ سے ماڈلنگ کی تصاویر ہٹا دیں۔رواں ماہ زینت جمیل نے اعلان کیا تھا کہ میں یہ بتاتے ہوئے فخر محسوس کر رہی ہوں کہ اب اداکاری اور ماڈلنگ نہیں کروں گی کیوں کہ اللہ نے مجھے منتخب کیا ہے تاکہ میں دین اسلام کو مزید جان سکوں اور قرآن و احادیث پڑھ اور سیکھ سکوں۔اداکارہ نے اپنے اس اعلان پر عمل کیا اور انسٹاگرام کے اپنے آفیشل اکانٹ سے ماضی کی ماڈلنگ کی تمام تصاویر ہٹا دیں۔ اب ان کے اکاونٹ پر صرف مذہب سے متعلق پوسٹ اور بچی کی شیئر کردہ تصاویر نظر آرہی ہیں۔واضح رہے کہ زینب جمیل نے شوبز سے کنارہ کشی کے دوران یہ بھی کہا تھا کہ شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ مجھے بہت پہلے کرلینا چاہیے تھا لیکن شاید میں اس کے لے تیار نہیں تھی تاہم میں اب اس مقام پر ہوں جہاں یہ فیصلہ کرچکی ہوں۔