Official Web

2020میں ریسکیو 1122 نے پورے ضلعے میں احسن طریقے سے بخوبی نبائء خدمات سرانجام دے

ایبٹ آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ریسکیو1122 ایبٹ آباد پورے ضلعے کے 5 سٹیشنوں سمیت سیاحتی مقام نتھیاگلی میں عوام الناس کے لئے ہر وقت ہر قسم حادثات میں بروقت احسن طریقے سے اپنے خدمات سرانجام دے رہا ہے – ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے ہمیشہ کی طرح سال 2020میں بھی 3221 طبی خدمات فراہم کرچکی ہیں اس کے ساتھ ساتھ 318 ٹریفک حادثات میں زخمیوں کوسہولیات فراہم کیں ، حادثات کی موقع پر ابتدائی طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں بھی منتقل کیئں – جن میں سے 35 افراد جاں بحق ہو ئے – سال 2020میں ریسکیو 1122 نے 192 آتشزدگیاں اور 17 پانی میں ڈوبنے کے واقعات میں بھی بھر پور امدادی خدمات سر انجام دیئے ہیں – اسی طرح 24واقعات گولی لگنے کے افراد میں طبی اور دیگر خدمات فراہم کئیں ادارے نے دیگر 286 متفرق واقعات میں بھی خدمات سرانجام دے چکی ہیں حسب معمول ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کا کنٹرول روم سال 2020 میں بھی شب و روز مصروف عمل رہا اور ضلع بھر سے 374784 کالز موصول ہوئے جس میں بدقسمتی سے 275112 غلط یا فیک کالز شامل تھیں خیبر پختونخوا حکومت اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد خان کی ہدایت پر اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ایبٹ آباد عمران خان یوسفزئی کے سربراہی میں ریسکیو 1122 ایبٹ آباد 24 گھنٹے ہمہ وقت عوام کی ہر قسم ممکنہ خدمت کے لئے تیار ہیں – اس کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس میں بھی27 افراد کو اپنی ڈیوٹی جہاد سمجھ کر احسن طریقے سے بخوبی نبائء اور مختلف شاہراہوں اور عوامی مقامات پر جراثیم کش کلورین ملے پانی سے چھڑکا¶ کیا اور کورونا وائرس سے نبٹنے کے لیے حفاظتی تدابیر کے حوالے سے آگاہءمہم سکولوں ، کالجوں ، یونیورسٹیوں اور عوامی مقامات پر چلائی گئی – ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی بین القوامی معیار کے تربیت یافتہ ریسکیورز جو کہ ہرقسم امدادی، حادثاتی واقعات میں استعمال ہونے والے مکمل مشینری سے لیس ہے ہر قسم حالات سے نمٹنے کے لئے چست و چابک حاضر خدمت ہیں –