Official Web

چین میں کووڈ-۱۹ ویکسین کی مشروط مارکیٹنگ کی منظوری ،چینی رہائشیوں کو مفت فراہم کی جائے گی

چین کی میڈیکل پروڈکٹس ایڈمنسٹریشن نے چائنانیشنل فارماسوٹیکل گروپ یعنی سائنوفارم کی تیار کردہایک کووڈ– 19 ویکسین کو مشروط مارکیٹنگ کی اجازتدے دی  ہے ۔اس کا اعلان چین کی میڈیکل پروڈکٹسایڈمنسٹریشن کے نائب سربراہ چھین شی فے نے اکتیسدسمبر کو ایک  پریس کانفرنس میں کیا ۔ 
ان کے مطابق، کووڈ۱۹  کے خلاف مذکورہ ویکسین 79.34 فیصد تک حفاظت کر سکتی ہے۔
قومی صحت عامہ کمیشن کے نائب سربراہ زنگ ای شیننے بتایا کہ کووڈ-۱۹ ویکسین تمام چینی رہائشیوں کومفت فراہم  کی جائے گی۔
اسی موقع پر چین کی وزارت خارجہ کے محکمہ بین الاقوامیامور کے انچارج شین بو نے کہا کہ چین کووڈ۱۹ ویکسین کو معقول اور منصفانہ قیمت پر دنیا کو فراہم کرےگا،خاص کر ترقی پذیر ممالک کو عطیات اور بلا معاوضہ فراہم کرنے پر غور کرے گا۔انہوں نے عالمی برادریسے اپیل کی کہ دنیا میں ویکسین کی منصفانہ تقیسم کو فروغدیا جائے۔