Official Web

چین اور یورپی یونین کے درمیان جامع دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدے سے متعلق مذاکرات کی تکمیل

تیس تاریخ کو چین اور یورپی یونین کے درمیان جامع دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدے سے متعلق مذاکرات مکمل کر لیے گئے ہیں۔اس پیش رفت کا اعلان چینی صدر شی جن پھنگ ،جرمن چانسلر اینگیلا مرکل ،فرانسیسی صدر ایما نوئیل میکرون ،یورپی کونسل کے صدر چارلس مائیکل اور یورپی کمیشن کی صدر ارسولا ونڈر لیان کے درمیان ویڈیو لنک کے ذریعے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔
چین اور یورپی یونین کے درمیان مذکورہ مذاکرات کا آغاز سال2014میں کیا گیا تھا۔اجلاس کے دوران چینی صدر شی جن پھنگ نے معاہدے کو چین کی جانب سے اعلیٰ درجے کے کھلے پن کو فروغ دینے کا مظہر قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے کی بدولت فریقین کو منڈیوں تک بہترین رسائی ، اعلیٰ درجے کا کاروباری ماحول ، مضبوط ادارہ جاتی ضمانتیں اور تعاون کے لیے روشن امکانات ملیں گے۔جناب شی نے مزید کہاکہ نئےسال کے موقع پر چین اور یورپی یونین کودو اہم طاقتوںکے طور پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ،مشاورت کومضبوط بنانا چاہیے ،باہمی اعتماد سازی کو فروغ دینا چاہیے ، اختلافات کو مناسب طور پر حل کرنا چاہیے اور نئے مواقعوں کو سامنے لانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ فریقین کو انسداد وبا کے حوالے سے رابطے برقرار رکھتے ہوئے معاشی بحالی اور گرین ترقی کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات کرنا چاہیے۔