Official Web

ماہ سے سوا کروڑ یرغمال کشمیری پوری دنیا کی توجہ کے منتظر ہیں 71 ، سراج الحق

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ حکومت پاکستان کشمیر کی آزادی کے لیے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ç کی کشمیر پالیسی کا احیاءکرے ،17ماہ سے سوا کروڑ یرغمال کشمیری پوری دنیا کی توجہ کے منتظر ہیں ،اسلام آباد میں بیٹھے حکمران کشمیر کی آزادی کا روڈ میپ تا حال دینے میں ناکام رہے ،نریندرمودی مستند دہشت گرد ہے عالمی برادری ہندوستان کے خلاف کشمیرکی آزادی کے لیے مداخلت کرے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان کی سربراہی میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں نائب امیر جماعت اسلامی راجہ جہانگیر خان ،سیکرٹری جنرل محمد تنویر انور خان،سیکرٹری اطلاعات راجہ ذاکر خان شامل تھے ،اس موقع پرسینیٹر سراج الحق کی والدہ اور تنویر انور خان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کی گئی ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے سابقہ روایت سے بڑھ کر 5فروری یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے نریندرمودی نے 5اگست کے بعد مقبوضہ کشمیر کے اندر عالمی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے انسانیت سوز مظالم ڈھائے ہیں اور ڈھا رہے ہیں عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں بیٹھے حکمران تقریروں سے آگے بڑھ کر کشمیرکی آزادی کے لیے عملی اقدامات کریں مودی نے مظالم ڈھا کر عالمی سطح پر ہندوستان کے چہرے کو بے نقاب کردیا ہے اسلام آباد میں بیٹھے حکمران عالمی سطح پر سفارتی مہم منظم کر کے مودی کو مزید بے نقاب کر کے کشمیرکی آزادی کی منزل حاصل کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اور پاکستانی قوم کشمیرکی آزادی تک ان کے شانہ بشانہ رہے گی اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا –