Official Web

پاکستان کی تعمیر،ترقی اور خوشحالی کیلئے اٹھائے گئے ہر قدم کو مضبوط کرنا ہوگا

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین سپی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سے وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے ملاقات کی ہے – عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں آئی ٹی پارک سے بہت سی امیدیں ہیں اس طرز پر مزید پارکس کے قیام میں مدد کریں گی،چاہتے ہیں کہ سی پیک کے مختلف پراجیکٹس میں وزارت آئی ٹی کاکردار نمایاں ہو، متعدد چائینیز کمپنیاں آئی ٹی اور فائبر آپٹکس کے منصوبوں میں دلچسپی رکھتی ہیں ، ہمارا اصولی موأقف ہے کہ سی پیک پراجیکٹس متعلقہ وزارت کے ذریعے ہی ہوں ،ملاقات میں سیکریٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی نے چیئرمین سی پیک کو مختلف آئی ٹی پراجیکٹس سے آگاہ کیا – اس موقع پر سی پیک کے تمام متعلقہ پراجیکٹس میں وزارت آئی ٹی کا بھرپور تعاون رہے گا، پاکستان کی تعمیر،ترقی اور خوشحالی کیلئے اٹھائے گئے ہر قدم کو مضبوط کرنا ہوگا، آئی ٹی پارکس کے ذریعے بہترین پروفیشنلز سی پیک کیلئے نہایت کار آمد ہوسکتے ہیں ، تیزی سے ترقی کرتی آئی ٹی انڈسٹری میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں ،جس طرح سی پیک ایک گیم چینجر ہی، آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکشن میں انقلابی اقدامات بھی معیشت کا گیم چینجر بنیں گی – سی پیک کی طرح آئی ٹی انڈسٹریز بھی روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنے کا سبب بن رہا ہی،