Official Web

پاکستان اور چین کے مابین منفرد نوعیت کے دوستانہ تعلقات دنیا کے لیے ایک مثال ہے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور چین نے دونوں ممالک کے  سفارتی تعلقات کی 7دہائیوں مکمل ہونے کے موقع پر پاک چین پارلیمانی اسپیکرز کی ورچوئل کانفرنس کی تجویز سے اتفاق کیا ہے ، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے مابین منفرد نوعیت کے دوستانہ تعلقات دنیا کے لیے ایک مثال ہی، دونوں دوست ممالک میں تعلقات باہمی احترام، اعتماد، مفادات اور اسٹریٹجک شراکت داری پر استور ہیں ، دونوں دوست ممالک کے بابین تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں ، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)اور ون بیلٹ ون روڈ کا اقدام پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کے منصوبے ہیں ، اسپیکر قومی اسمبلی نے ان خیالات کا اظہار چین کے سفیر نونگ رونگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، تفصیلا ت کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے منگل کے روز چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، اہم علاقائی و عالمی معاملات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین مفرد نوعیت کے دوستانہ تعلقات دنیا کے لیے ایک مثال ہی، دونوں دوست ممالک میں تعلقات باہمی احترام، اعتماد، مفادات اور اسٹریٹجک شراکت داری پر استور ہیں ، دونوں دوست ممالک کے بابین تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں ،اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ چین اور پاکستان علاقائی و عالمی معاملات پر یکساں موقف کے حامل ہیں اور دونوں دوست ممالک نے علاقائی و عالمی فورمز پر ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کی ہی،انہوں نے کہا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ دوست ملک چین کی طرف سے پاکستان کے لیے ایک تحفہ ہی، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)اور ون بیلٹ ون روڈ کا اقدام پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کے منصوبے ہیں ، اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پارلیمان سی پیک کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، اسپیکر قومی اسمبلی نے چینی سفیر کو بتایا کہ پارلیمان کے زیر سرپرستی تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سیمینار منعقد کیے جار ہے ہیں ،ا ن سیمیناروں میں سی پیک سے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت سے سی پیک کی افادیت میں گراں قدر اضافہ ہو گا، رشہ کئی اکنامک زون سے پاکستان میں صنعتی شعبے کو فروغ حاصل ہوگاجس سے علاقے میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا، اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی پارلیمان کے مابین رابطوں کے فروغ سے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جا سکتا ہے