Official Web

ہزارہ میں 4526 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

ایبٹ آباد ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ہزارہ کے تمام اضلاع سے 4526 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اس وقت کورونا وائرس پورے پاکستان خصوصاً ہزارہ میں تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے ہزارہ بھر سے کورونا وائرس کے مریض ایوب ٹیچنگ ہسپتال آ رہے ہیں جس سے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر تقریبا 100 زیادہ ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں اسی کے ساتھ ساتھ مختلف اضلاع سے آنے والے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے ٹیسٹ کی تعداد کچھ یوں ہے ایبٹ آباد 11392 ہری پور 4058 مانسہرہ 12134 بٹاگرام 3951 کوہستان 5232 اور دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 494 ہے پی سی آر ٹیسٹ کے لئے ایک مخصوص لیبارٹری ہوتی ہے اس کے اندر مخصوص جگہوں کے اوپر مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد اس ٹیسٹ کو تیار کیا جاتا ہے. کرونا وائرس چونکہ انتہائی تیزی سے پھیلنے والا وائرس ہے, اور اس کے نمونے کے ٹیسٹ کرتے وقت بہت سے اقدامات کئے جاتے ہیں تاکہ لیبارٹری کا عملہ اس سے متاثر نہ ہو.کرونا وائرس کا ٹیسٹ چونکہ ایک زندہ وائرس پر کیا جاتا ہے اس لیے اس کے لیے حفاظتی ٹینڈر سیٹ کرنے پڑتے ہیں جنہیں بائیو سیفٹی لیب سٹینڈرڈز کہا جاتا ہے. جس کے لیے اقوام متحدہ کے ادارہ صحت کے معیار کے مطابق لیبارٹری سیٹ کی گئی ہے تا کہ ٹیسٹ کرتے ہوئے ہمارا عملہ متاثر نہ ہو.ہمارا عملہ دن رات لگا کر لیبارٹری میں عوام کی خدمت کرنے کے لیے موجود ہیں .کورونا وائرس سے بچنے کے لیے حکومتی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنا انتہائی ضروری ہے جیسا کہ فیس ماسک کا استعمال لازمی کریں ہجوم والی جگہ پر نہ جائیں 6 فٹ کا فاصلہ رکھیں اور زکام بخار کی صورت میں ڈاکٹر سے رابطہ کریں