Official Web

بین الاقوامی ایوارڈ جیت کر اداکارہ سجل علی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

اہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی خوبرو اور مشہور اداکارہ سجل علی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، اداکارہ کو فلم اور ٹی وی کے لیے متاثر کن کارکردگی پر دبئی میں بین الاقوامی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹنکٹف انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ (DIAFA) کے چوتھے ایڈیشن کی تقریب دبئی میں ہوئی، دنیا بھر سے نامور شوبز شخصیات نے شرکت کی، اس میں پاکستانی اداکارہ سجل علی بھی شامل ہیں۔

پاکستانی اداکارہ سجل علی کو فلم اور ٹی وی کے لیے گراں قدر خدمات اور متاثر کن کارکردگی کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔

View this post on Instagram

A post shared by DIAFA (@diafaofficial)

ایوارڈ وصول کرنے کے بعد سجل علی کا کہنا تھا کہ یہاں پر ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، بالخصوص اتنے زبردست اداکاروں کے ساتھ ہونا کسی اعزاز سے کم نہیں، تمام مداحوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر سجل علی نے ایوارڈ کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ میرے لیے بہت اہم ہے، بحیثیت اداکار نہیں بلکہ ایک پاکستانی کے طور پر۔

واضح رہے کہ (DIAFA) ڈسٹنکٹف انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ کی تقریب ہر سال منعقد کی جاتی ہے جس میں نہ صرف عرب بلکہ بین الاقوامی شخصیات کو ان کے فن میں گراں قدر خدمات، کامیابیوں اور متاثر کن کارکردگی کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔