Official Web

شبلی فراز کا کورونا میں‌ مبتلا بلاول بھٹو زرداری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

سلام آباد:  وزیر اطلاعات شبلی فراز نے بلاول بھٹو کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ بلاول کو شفائے کاملہ عطا فرمائے، بلاول سمیت تمام کورونا مریضوں کیلئے دعاگو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے محفوظ رہنے کیلئےاحتیاط لازم ہے، کورونا لیڈرز اورعوام میں کوئی تفریق نہیں کرتا، اپوزیشن لیڈرز ایک دوسرے کی صحت اور عوام کا خیال کریں۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔