Official Web

کرکٹ کے فروغ کیلئے ماڈرن ٹیکنالوجی اور موبائل ایپس استعمال کی جائیں: وسیم اکرم

کراچی:  سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو تجویز دی ہے کہ کھیل کے فروغ کے لیے ماڈرن ٹیکنالوجی اور موبائل ایپس استعمال کی جائیں۔

وسیم اکرم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرکس لیب جیسی موبائل ایپس اور ٹیکنالوجی استعال کرکے پاکستان کرکٹ خصوصاً گراس روٹ لیول پر نوجوانوں کی مزید حوصلہ افرائی کی جا سکتی ہے۔

تفصیل کے مطابق سوئنگ کے سلطان اور کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین باؤلرز میں شمار ہونیوالے پاکستان کے سابق کپتان اور ورلڈ کپ 1992ء کے ہیرو وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کرکٹ میں فرسٹ کلاس، کلب اور گراس روٹ لیول کو Digitalize کیا جائے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ پوری دنیا میں اب ڈیجیٹل ڈیٹا اور سٹریمنگ سے ناصرف انٹرنیشنل بلکہ فرسٹ کلاس، کلب اور گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو نئے انداز سے پیش کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں استعمال ہونیوالی کرکٹ موبائل ایب کرکس لیب کا استعمال پاکستان کرکٹ میں بھی ہونا چاہیے۔ کرکس لیب کے ذریعے فرسٹ کلاس، کلب، گراس روٹ ہر طرز کی کرکٹ ناصرف Digitalize کی جا سکتی ہے وہیں اس کے ڈیٹا، سٹیٹس، ویڈیوز سے ہمیں نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔ وسیم اکرم خود بھی اب کرکس لیب سے وابستہ ہو گئے ہیں۔