Official Web

جانیے! مسکرانا کیوں ضروری ہے؟

کہیں آپ بھی تناؤ بھرے اس سال میں مسکرانا بھول تو نہیں گئے؟ یا پھر کہیں مسکراہٹ پر آپ کی اجارہ داری کم تو نہیں ہونے لگی؟ 

اگر ایسا ہے تو آج کا مضمون آپ کی مسکراہٹ واپس ڈھونڈ لانے کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ مسکراہٹ کسی بھی ماحول میں اجالے اور شگفتگی کے لیے جتنی ضروری ہے اس سے کہیں زیادہ  صحت کے لیے  لازم و ملزوم ہے۔

شخصیت کو پرکشش بناتی ہے

فائل :فوٹو

کبھی آپ نے غور کیا ہے ہم قدرتی طور پر ایسے افراد کی جانب کیوں کھنچے چلے جاتے ہیں جو مسکرا رہے ہوں؟ مسکرانے کا عمل حقیقی طور پر فزیکل اٹریکشن سے منسلک ہے۔

اس کے برعکس چہرے کے منفی تاثرات مثلاً ماتھے پر بل پڑنا، یا ناک بھوں چڑھاتے ہوئے غصے اور بدمزاجی کا اظہار کرنا مخالف طور پر کام کرتے ہوئے لوگوں کو آپ سے دور رہنے کا اشارہ دیتے ہیں۔

پرکشش شخصیت کے خواہش مند افراد مسکراہٹ کی طاقت سے کسی کو بھی اپنی جانب مائل کرسکتے ہیں ۔

تناؤ دور کرنے کے لیے

فائل :فوٹو

کسی بھی قسم کا تناؤ، آپ کے وجود کو گھیرے میں لیتے ہوئے چہرے پر ظاہر ہو سکتا ہے۔ مسکراہٹ نہ صرف آپ کو تھکا تھکا،گھبرایا ہوا یا پھر جذباتی دکھانے کے درمیان رکاوٹ کا کام کرتی ہے بلکہ زندگی میں موجود اسٹریس کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

اگر آپ کو بھی ایسا لگتا ہے آپ کی زندگی میں تناؤ عام لوگوں کی نسبت زیادہ ہے تو مسکرانے کے لیے زیادہ سے وقت نکالیں اور فائدہ اٹھائیں۔

قوت مدافعت میں اضافہ

فائل :فوٹو

مسکراہٹ ویسے تو مجموعی صحت کو بہتر بناتی ہے لیکن مسکرانے کا عمل درحقیقت آپ کے مدافعتی نظام کو مؤثر انداز میں کام کرنے کے قابل بناتا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق، مسکراہٹ اور مثبت خیالات سے دماغ میں اسٹریس اور دیگر بیماریوں کے خلاف مزاحمت کرنے والےلیجنڈ (مالیکیول) کا اخراج ہوتاہے اس کے برعکس منفی خیالات اور تاثرات قوت مدافعت کم کرنے کا باعث بنتے ہیں ۔

بلڈ پریشر کم ہوتا ہے

فائل :فوٹو

مسکراہٹ یا قہقے کو ذریعے بلڈ پریشر کو بھی کم کیا جاسکتا ہے۔

2009 میں کیے گئے ایک جائزے میں بتایا گیا تھا کہ مسکراہٹ دل کی شریانوں کے کام کرنے کی صلاحیت بڑھاتے ہوئے خون کے دورانیے کو بہتر بناتی اور پٹھوں کو آرام پہنچاتی ہے۔جس کے ذریعے   دل کی شرح اور بلڈ پریشر میں کمی واقع ہوتی ہے۔

یہ عمل ہارٹ اٹیک سمیت قلبی امراض کے خطرات کم کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔

لمبی عمر کی وجہ

فائل :فوٹو

2010 کے ایک مطالعہ کے لیے میجر لیگ بیس بال کے کھلاڑیوں کی تصویروں پر توجہ مرکوز کی گئی نتائج میں مسکراہٹ اور مثبت جذبات کو لمبی عمر سے منسلک کیا گیا۔

چنانچہ اگلی بار آپ جب بھی لمبی عمر کی خواہش کریں تو سب سے  پہلےشیشے کے سامنے مسکرانا شروع کیجیے۔

عمر سے کم دکھنے کی وجہ

فائل :فوٹو

اگرچہ صرف مسکرانے کے ذریعے آپ کم عمر نظر نہیں آسکتے  لیکن زیادہ تر مسکرانا یا ہنسنا آپ کے کم عمر نظر آنے کا وہم پیدا کرسکتا ہے۔

سائیکولوجی اینڈ ایجنگ اسٹڈی کے نتائج کے مطابق ، مسکراتے چہروں کے ساتھ لی گئی تصویروں میں موجود افراد ناراضی کے ساتھ لی گئی تصویروں کے مقابلے زیادہ کم عمر دکھائی دیے۔