Official Web

حقائق نے ثابت کیا ہے کہ چین کےوبا پر قابو پانے کے اقدامات موئثر ہیں ، چینی وزارت خارجہ

اٹھائیس اکتوبر  کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے بیجنگ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وبا پھوٹنے کے بعد چین نے جامع اور سخت اقدامات اختیار کیے جس کے نتیجے میں وبا پر قابو پا لیا گیا ہے  اور اس وقت معیشت مستحکم انداز میں بحال ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حقائق نے ثابت کیا ہے کہ چین میں وبا پر قابو پانے کے موثر اقدامات اختیار کیے گئے۔چین نے نا صرف چینی عوام کی صحت کی حفاظت کی ہے ، بلکہ اس وبا کے بارے میں عالمی برادری کے ردعمل میں بھی مثبت شراکت کی ہے۔اس وقت وبا بدستور پوری دنیا میں پھیل رہی ہے ۔ تمام ممالک اپنے یہاں کی صورتِ حال کے مطابق وبا کے خلاف اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے بار بار عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متحد ہوجائے اور مل کر اس وبا سے لڑنے کے لیے تعاون کرے ۔ چین وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول میں بین الاقوامی تعاون  کے لیے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا ، تاکہ اس وبا پر جلد از جلد  قابو پا یا جا سکے۔