Official Web

آسٹراوا ٹینس اوپن، بیلاروس کی وکٹوریہ اور سیبالینکا فائنل میں پہنچ گئیں

پراگ:  آسٹراوا ٹینس اوپن فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا، دونوں بیلاروس کی کھلاڑیوں وکٹوریہ آزارینکا اور سیبالینکا نے فائنل میں جگہ بنا لی۔

جمہوریہ چیک کے ٹینس کورٹ پر ویمن کھلاڑی اِن ایکشن، آسٹراوا اوپن سیمی فائنل میں وکٹوریہ آزارینکا اور یونان کی ماریہ سیکاری مدمقابل ہوئیں۔آزارینکا نے تجربہ کاری دکھاتے ہوئے پہلا اور پھر دوسرا سیٹ جیت لیا۔

دوسرے میچ میں سیبالینکا کا امریکی حریف جینیفر براڈی سے مقابلہ ہوا۔ ایونٹ کی نمبر تین سیبالینکا نے برتری کی دھاک بٹھاتے ہوئے اسٹریٹ سیٹس میں فتح سمیٹی، ان کی جیت کا اسکور چھ چار اور چھ رہا۔

ٹائٹل مقابلے کے لیے دونوں بیلاروس کی کھلاڑی وکٹوریہ آزارینکا اور سیبالینکا آمنے سامنے ہوں گی۔