Official Web

افغان فوج کی چیک پوسٹ پر طالبان جنگجوؤں کے حملے میں 20 اہلکار ہلاک

کابل: افغانستان میں فوجی چیک پوسٹ پر طالبان جنگوؤں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 20 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے نمروز کی فوجی چیک پوسٹ پر درجن بھر موٹر سائیکل سوار طالبان جنگوؤں نے دھاوا بول دیا، طالبان کے حملے میں 20 اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جب کہ افغان فوج کے ترجمان نے بھی جوابی کارروائی میں طالبان جنگجؤں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

طالبان جنگجوؤں نے 6 اہلکاروں کو اغوا کرلیا اور جاتے ہوئے افغان فوج کا اسلحہ اور گاڑی بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔ افغان آرمی نے اپنے اہلکاروں کی بازیابی کے لیے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

طالبان کی جانب سے افغان آرمی کی چیک پوسٹ کو گزشتہ روز صوبے تخار میں افغان فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں ایک مدرسہ مکمل طور تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 10 بچے اور وہاں قرآن کی تعلیم دینے والے قاری شہید ہوگئے تھے۔ حملے کے وقت بچے قرآن پاک کی تلاوت کررہے تھے۔

واضح رہے کہ دوحہ میں کابل حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کے باوجود تاحال امن قائم نہیں ہوسکا ہے اور دونوں جانب سے پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں۔

%d bloggers like this: